سری ہری کوٹہ : ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو)7نومبر کو 15.02 بجے اے پی کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے پی ایس ایل وی سی 49کے ذریعہ ای اوایس او ون سٹلائیٹ اور دیگر 9 بیرونی سٹلائیٹس کو چھوڑے گی۔ اسرو نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں یہ اطلاع دی تاہم اس نے یہ بھی واضح کیا کہ ان سٹلائیٹس کو چھوڑا موسمی حالات پر منحصر ہوگا۔یہ ہندوستانی پولار سٹلائیٹ لاونچ وہیکل کا 51واں مشن ہوگا۔ای او ایس ون زمین کا مشاہداتی سٹلائیٹ ہوگا جس کا مقصد زراعت،جنگلاتی علاقوں اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں تعاون ہے ۔ ساتھ ہی دیگر صارفین کے سٹلائیٹس بھی ہوں گے جو نیو انڈیا اسپیس انڈیا لمیٹیڈ (این ایس آئی ایل)محکمہ خلا کے تجارتی معاہدہ کے تحت چھوڑے جائیں گے ۔
