ای او ایس ۔ 03 کو 12اگست کو فضاء میںچھوڑا جائیگا

   

حیدرآباد 5اگست۔ طویل وقفہ بعد اِسرو ‘سری ہری کوٹہ خلائی بندرگاہ سے جی ایس ایل وی مشن کی تیاری کررہی ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ (جی ایس ایل وی۔ایف10) سری ہری کوٹہ ستیش دھون خلائی مرکز کے دوسرے لانچ پیڈ سے زمین کے مشاہداتی سٹلائیٹ ای او ایس۔03کو کو 12اگست کو0543 بجے چھوڑاجائے گاتاہم اس کا چھوڑنا موسمی انحصار پر ہوگا۔ای او ایس۔تین،زمین کا مشاہداتی سٹیلائیٹ ہے جس کو مدار میں بھیجا جائیگا۔ 2268 کیلو وزنی ای اوایس یا جیو امیجنگ سٹلائیٹ(جی آئی سیٹ1 ) ملک کا پہلا زمینی مشاہداتی سٹلائیٹ ہے جو مدار میں چھوڑاجائیگا۔جی آئی سیٹ 1کو گذشتہ سال 5مارچ کو چھوڑاجانے والا تھا تاہم تکنیکی خرابی سے اس کو چند گھنٹے پہلے ملتوی کردیاگیا۔ لاک ڈاؤن سے اس میں تاخیر ہوئی۔جاریہ سال یکم مارچ کو اس کو چھوڑنے کا منصوبہ بنایاگیا تھا تاہم تکنیکی خرابی سے پھر تاخیر ہوئی۔ اسرو نے امید ظاہر کی کہ 12اگست کو بغیر کسی رکاوٹ کے اس مشن کو انجام دیا جائیگا ۔