حیدرآباد9اکٹوبر(سیاست نیوز)تلنگانہ میں سنسنی پھیلانے والے دواوں کی زائد قیمت پر خریدی کے ای ایس آئی گھپلے کے معاملہ میں ملزمین کو اے سی بی کی تحویل میں لے لیاگیا۔حیدرآباد کی چنچل گوڑہ جیل میں ریمانڈ میں لی گئی ای ایس آئی کی ڈائرکٹر دیویکارانی سمیت دیگر 6ملزمین کو اے سی بی نے اپنی تحویل میں لیا ہے ۔ان کو چنچل گوڑہ جیل سے بنجاراہلز علاقہ میں واقع اے سی بی کے صدردفتر لے جایاگیا جہاں ان سے دو دن پوچھ گچھ کی جائے گی۔جن ملزمین کو تحویل میں لیا گیا ہے ، ان میں پدمجا،وسنتا،اندرا،دواوں کی کمپنی کے نمائندے شری ہری، ناگاراجو،ہرش وردھن شامل ہیں۔اب تک اس معاملہ میں اے سی بی نے 13افراد کو گرفتار کیاہے اور مزید افراد کی گرفتاری کا امکان ہے۔