حیدرآباد۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے عہدیداروں نے انشورنش میڈیکل سروسیس ( آئی ایم ایس ) میں ہوئے اسکام کے سلسلہ میں 10 مقامات پر دھاوے کئے ہیں۔ ای ڈی کی جانب سے انسداد رشوت ستانی بیورو کی جانب سے جاری کردہ ایف آئی آر کی بنیاد پر منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ قبل ازیں اے سی بی نے آئی ایم ایس کے سابق ڈائرکٹر سی ایچ دیویکا رانی اور دوسروں کے خلاف اس اسکام میں مقدمہ درج کیا تھا ۔ یہ اسکام 2019 میں منظر عام پر آیا تھا ۔ اے سی بی نے اب تک اس اسکام کے سلسلہ میں دیویکا رانی کے بشمول 24 افراد کو حراست میں لیا ہے ۔ تحقیقات کے ضمن میں آج دھاوے کئے گئے ۔