بدعنوانیوں میں ملوث اشخاص کے نام ظاہر کرنے حکومت سے بی جے پی کا مطالبہ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : بی جے پی نے آج الزام عائد کیا کہ ای ایس آئی کے تحت فنڈس کا غلط استعمال کیا گیا ہے اور اس میں بڑا اسکنڈل ہوا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس میں ملوث افراد کے نام ظاہر کئے جائیں اور ان کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے پارٹی کے جنرل سکریٹری پریمندر ریڈی نے الزام عائد کیا کہ ای ایس آئی ہاسپٹل میں اسکنڈل ہوا ہے جو منظر عام پر آیا ہے اور اس سلسلہ میں اے سی بی کے دھاوے جاری ہیں ۔ کئی دوائیں ٹنڈرس کے بغیر ہی خریدی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا بڑا اسکنڈل چھوٹے لوگوں کی جانب سے نہیں کیا جاسکتا ہے بلکہ اس میں چند بڑے اشخاص ملوث ہیں ۔ بی جے پی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ان کے ناموں کا انکشاف کیا جائے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ ویجلنس اینڈ انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ کی تحقیقات میں ای ایس آئی ہاسپٹلس کے لیے 424 کروڑ روپئے کی ادویات کی خریدی میں سنگین بے قاعدگیوں اور بدعنوانیوں کا پتہ چلا ہے ۔ مسٹر پریمندر ریڈی نے کہا کہ پہلے بھی ایک اسکنڈل کا انکشاف ہوا تھا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔۔