کاغذ نگر ۔/26 اکٹوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر میں موجود قدیم ای ایس آئی ہاسپٹل کا آر جے ڈی ہمالتا نے اچانک دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق کاغذ نگر میں موجود قدیم ای ایس ائی ہاسپٹل کا آر جے ڈی ڈاکٹر ہما لتا نے اپنے اسٹاف کے ساتھ مل کردورہ کرتے ہوئے مریضوں کو دی جانے والی ادویات کے بارے میں تفصیلی طور پر جانکاری حاصل کی۔ اس کے علاوہ ای ایس آئی ہاسپٹل کا میڈیکل اسٹور روم میں موجود ادویات کا تفصیلی طور پر معائنہ کرتے ہوئے ادویات کی ناکارہ تاریخ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ دوا خانے میں مریضوں کو دی جانے والی طبی خدمات اور ہاسپٹل انتظامیہ کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی طور پر جانکاری حاصل کی اور ناکارہ ادویات کو استعمال کرنے سے گریز کرنے کا میڈیکل اسٹاف کو ہدایت جاری کی۔ مریضوں کے علاج کے دوران لاپرواہی برتنے والے عہدہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا انتباہ دیا۔