او ٹی پی پوشیدہ رکھنے کا مشورہ، عوام دھوکہ دہی کا شکار، سائبرآباد پولیس کا انتباہ
حیدرآباد ۔ 5اپریل (سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس نے شہریوں کو آگاہ کیا ہیکہ وہ ای ایم آئی کی ادائیگی اور اس کے متعلق تفصیلات سے چوکس رہیں۔ سائبرآباد کوروناوائرس کے متعلق اگر کسی شہری کو فون کال حاصل ہو تو انہیں چاہئے کہ وہ احتیاط سے کام لیں۔ سائبرآباد سائبر کرائم پولیس نے شہریوں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ای ایم آئی کی ادائیگی کے تعلق سے او ٹی پی (OTP) کا کسی سے بھی تذکرہ نہ کریں۔ پولیس نے احتیاطی تدابیر میں بتایا کہ کورونا کے متعلق آپ کے لونس کی ای ایم آئی کو ٹال دیا گیا ہے اور ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کی بات کرتے ہوئے سائبر مجرمین شہریوں کو اپنے جھانسہ کا شکار بنارہے ہیں اور میسیجس روانہ کرتے ہوئے اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کی جاتی ہیں اور اس طرح بات چیت کو آگے بڑھاتے ہوئے آپ کا (OTP) دریافت کیا جائے گا اور جیسے ہی آپ نے اپنا (OTP) ان دھوکہ بازوں کو بتایا، آپ کے بینک کھاتے سے رقم غائب ہوجائے گی چونکہ فینانس کمپنیاں اور بینکس کسی بھی صورت میں اپنے گراہک سے (OTP) دریافت نہیں کرتے۔