ای راجندر کو چیف منسٹر بنانے کانگریس رکن کونسل جیون ریڈی کی تجویز

   


حیدرآباد: کانگریس کے رکن کونسل ٹی جیون ریڈی نے وزیر صحت ای راجندر کو تلنگانہ کا چیف منسٹر بنائے جانے کی تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے عوامی مسائل بالخصوص کسانوں کے مسائل پر راجندر کے موقف کی ستائش کی۔ جیون ریڈی نے کہا کہ راجندر کو عوامی مسائل کی یکسوئی میں خصوصی دلچسپی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ کو چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز کیا جائے تو بعض گوشوں سے اعتراضات اٹھ سکتے ہیں لیکن ای راجندر کے معاملہ میں کوئی اعتراض نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ راجندر نے حالیہ دنوں میں پارٹی کے موقف کی پرواہ کئے بغیر مرکزی حکومت کے زرعی قوانین کی کھل کر مخالفت کی اور کسانوں کے مطالبہ کی تائید کی جس میں قوانین سے دستبرداری کیلئے زور دیا گیا ہے۔