ای راجندر کے اداروںکی اراضیات کا سروے

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔16۔نومبر (سیاست نیوز) بی جے پی رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر کے اداروں سے متعلق اراضی کے سروے کا آغاز ہوچکا ہے ۔ راجندر کے اداروں پر الزام ہے کہ انہوں نے اراضیات پر ناجائز قبضہ کیا اور اسائنڈ اراضی جبراً حاصل کی۔ جمنا ہیچریز سے متعلق اراضیات کا آج میدک میں سروے شروع ہوا ہے ۔ ماسائی پیٹ منڈل کے حکیم پیٹ میں واقع جمنا ہیچریز کمپنی کے خلاف حکومت نے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ سروے نمبر 130 کے تحت 18 ایکر اراضی کا سروے کیا گیا ۔ تحصیلدار ماسائی پیٹ مالتی، سروے ڈپٹی انسپکٹر لکشمی سجاتاکی نگرانی میں اراضی کا سروے کیا گیا ۔ راجندر کی کمپنی پر اسائینڈ اراضی جبراً حاصل کرنے کی شکایات کے بعد تحقیقات شروع کی گئیں۔ تحصیلدار مالتی نے بتایا کہ سروے نمبر 130 ء میں حاصل کردہ اراضی سے زائد پر ناجائز قبضہ کی شکایات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ ر