نئی دہلی ۔ 18ستمبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر فینانس نرملا سیتارامن نے کہا ہے کہ مرکزی کابینہ نے ای سگریٹس کی پیداوار ، درآمدات ، فروخت اور تقسیم پر امتناع کو منظوری دیدی ہے ۔ سیتارامن جو الیکٹرانک سگریٹ سے متعلق اُمور و مسائل کا جائزہ لینے والے وزراء کے گروپ کی قیادت کررہی ہیں کہا کہ کابینہ نے ای سگریٹ اور اس سے مماثل اشیاء پر امتناع عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس سے عوام بالخصوص نوجوانوں کی صحت کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔