ای سیٹ کے ذریعہ انجنیئرنگ میں داخلہ کیلئے 7 ستمبر سے کونسلنگ

   

حیدرآباد 26۔اگست (سیاست نیوز) ای سیٹ کے ذریعہ پالی ٹیکنک ڈپلوما ہولڈرس انجنیئرنگ کورسس کے سکنڈ ایئر میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں، جس کیلئے 7 ستمبر کو کونسلنگ کا آغاز ہوگا۔ 7 تا 9 ستمبر آن لائین کونسلنگ سے سلاٹ بکنگ کی جاسکتی ہیں۔ 9 تا 12 ستمبر سرٹیفکٹ کی جانچ ہوگی جبکہ 9 تا 14 ستمبر ویب آپشن کی گنجائش رہے گی ۔ 17 ستمبر کو پہلے مرحلہ کی نشستیں الاٹ کی جائیں گی۔ پہلے مرحلہ میں نشستیں پانے والے امیدوار 17 تا 22 ستمبر آن لائین سیلف رپورٹنگ کرسکتے ہیں ۔ باقی نشستوں کیلئے 25 ستمبر سے آخری مرحلہ کی کونسلنگ رہے گی۔ 25 ستمبر کو سلاٹ بکنگ ، 26 ستمبر دستاویزات کی جانچ اور 27 ستمبر تک آن لائین آپشن کی گنجائش رہے گی ۔ 29 ستمبر کو آخری مرحلہ کی نشستیں الاٹ کی جائیں گی۔ 30 ستمبر سے 10 اکتوبر طلبہ کالجس رجوع ہوسکتے ہیں۔ کمشنر ٹیکنیکل ایجوکیشن نوین متل نے شیڈول کا اعلان کیا۔ر