حیدرآباد /8 ستمبر ( سیاست نیوز ) حکومت ہند کے اٹامک انرجی شعبہ کے حیدرآباد الکٹرانکس کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ ( ای سی آئی ایل ) کے مختلف شعبوں میں اپرینٹس کی مخلوعہ نشستوں پر بھرتی کی جارہی ہے ۔ جملہ 243 جائیدادوں کیلئے الیکٹرانک میکامن ، فٹر ، ٹرنر ، مشینسٹ ، کارپینٹر ، پلمبر ، ویلڈر و دیگر شعبوں میں متعلقہ ٹریڈ میں آئی ٹی آئی ( این سی وی ٹی ) سرٹیفکیٹ کامیاب امیدوار درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔ امیدواروں کی عمر 14-10-2021 تک 18 تا 25 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ آئی ٹی آئی میں حاصل نشانات اور ڈاکومنٹیشن کی جانب کے بعد انتخاب کیا جائے گا ۔ ڈاکومنٹ ویریفکیشن 20 ستمبر تا 25 ستمبر کیا جائے گا ۔ ڈاکومنٹس ویرفیکشن الیکٹرانکس کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ کارپوریٹ لرنگ ڈیولپمنٹ سنٹر (سی ایل ڈی سی ) نلانڈہ کامپلکس ٹی آئی ایف آر روڈ ای سی آئی ایل حیدڑآباد 500062 کے پتہ پر روانہ کریں۔ ویب سائیٹ
www.ecil.co.inملاحظہ کریں ۔ A