حیدرآباد۔ 6 اپریل (پریس نوٹ) الیکٹرانکس کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ کی جانب سے کنٹراکٹ کی بنیاد پر جونیر ٹیکنیشن کے عہدوں پر بھرتی کے لئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ الیکٹرانکس میکانک کے 814 ، الیکٹریشن 184 اور فٹر کے 627 عہدوں پر بھرتی کی جائے گی۔ تینوں ٹریڈس کیلئے آئی ٹی آئی کامیاب ہونا ضروری ہے جبکہ ایک سالہ تجربہ بھی درکار ہوگا۔ امیدواروں کی عمر 30 سال سے زائد نہیں ہونی چاہئے۔ تفصیلات www.ecil.co.in پر ملاحظہ کریں۔ آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 11 اپریل ہے۔ منتخب امیدواروں کو پہلے سال 20.480 روپے فی ماہ تنخواہ دی جائے گی۔ جبکہ دوسرے سال 22,528 روپے تنخواہ ادا کی جائے گی۔ اسی طرح تیسرے سال 24,780 روپے تنخواہ ہوگی۔ امیدواروں کا انتخاب آئی ٹی آئی میں حاصل کردہ مارکس کی بنیاد پر ہوگا۔