ای سی ایل میں نام ڈالنے پر حکومت کا مشکور ہوں: عمران

   

اسلام آباد : ایف آئی اے نے سابق وزیر اعظم ان کی اہلیہ اور پی ٹی آئی کے پانچ سو کے قریب رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی۔ عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے رد عمل میں کہا کہ ان کا بیرون ملک سفر کا کوئی ارادہ نہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جانے پر حکومت کو شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ان کے سینکڑوں قریبی رفقاء کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کے نام ای سی ایل لسٹ میں ڈال دیے۔عمران خان نے اس حکومتی اقدام کے جواب میں ٹوئٹر پر اپنے رد عمل میں لکھا کہ میرا بیرون ملک سفر کا کوئی اراداہ نہیں، نہ ہی ملک سے باہر میری کوئی جائیدادیں یا کاروبار ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اگر کبھی مجھے تعطیل گزارنے کا کوئی موقع ملا تو ہمارے شمالی علاقہ جات کے پہاڑوں میں ہو گا، جو اس زمیں پر میرا پسندیدہ ترین مقام ہے۔ قبل ازیں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے امیگریشن حکام نے عمران خان ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت پی ٹی آئی کے 500 سے زائد رہنماؤں اور اراکین کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کر دیے۔