ای وی ایمس چھیڑ چھاڑ سے محفوظ : سی ای سی

   

چندی گڑھ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے آج کہاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ کے معاملہ میں محفوظ ہے اور ماہرین کی کمیٹی اُن کی کارکردگی کا جائزہ لے رہی ہے۔ اُنھوں نے یہاں ایک تقریب میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ای وی ایمس کی پختگی کے تعلق سے قطعی شبہ نہیں ہونا چاہئے۔ کئی ٹیکنو کراٹس ای وی ایمس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ کوئی بھی مشین کی کارکردگی میں خامی ہوسکتی ہے لیکن اُسے چھیڑ چھاڑ کے زمرہ میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔سی ای سی کے ریمارکس کئی سیاسی جماعتوں کے تاثرات کے پس منظر میں ہیں۔