نئی دہلی : گزشتہ روز پارلیمنٹ میں وزاعظم نریندر مودی کی جانب سے دیئے گئے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آر جے ڈی کے راجیہ سبھا رکن منوج جھا نے طنزیہ کہا کہ ’اس کا مطلب ہے کہ ای وی ایم کو سٹ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر 370 کا اعداد و شمار کہا جا رہا ہے اور این ڈی اے کے پاس 400 سیٹیں ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ دھاندلی (ووٹ چوری کرنے کے عمل) کا کام مکمل ہو گیا ہے، یعنی ای وی ایم سیٹ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مودی کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ ملک کے وزیر اعظم ہیں، آپ کہتے ہیں کہ آپ بھاری اکثریت کے ساتھ واپس آئیں گے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن جب آپ 370 کہتے ہیں تو شک ہوتا ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی نے آئندہ لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کی واپسی کی پیش قیاسی کی ہے۔
