نینی تال:اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) میں گڑبڑی کے معاملے میں منگل کے روز کانگریس پارٹی اور اس کے لیڈروں کو ایک بڑا دھکا دیا۔ عدالت نے کانگریس لیڈروں کی طرف سے دائر تمام درخواستوں کو خارج کردیا۔جسٹس لوک پال سنگھ کی عدالت میں کانگریس کے سابق کابینی وزیر نوپربھات سمیت پانچ لیڈروں کی جانب سے دائر عرضیوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 14 اکتوبر کو کیس میں حتمی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ آج اس معاملے میں عدالت نے حتمی فیصلہ جاری کردیا ۔