ای وی ایم معاملے کی مزید ایک عرضی خارج

   

نینی تال : اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) گھپلے کے معاملے میں بدھ کے روز کانگریس کو جھٹکا دیتے ہوئے مزید ایک عرضی خارج کر دی۔ اس سے پہلے بھی ہائی کورٹ عرضیاں بخارج کر چکا ہے ۔ ای وی ایم گھپلے کے سلسلے میں کانگریس کے رہنما پربھولال بہوگنا کی جانب سے مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ مسٹر بہوگنا 2017 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں دہرادون کے رائے پور اسمبلی حلقے سے کانگریس کے امیدوار رہے ہیں اور انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی امیش شرما کاؤ کے الیکشن کو چیلنج کیا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے اسمبلی حلقے میں ای وی ایم میں گڑبڑی کی گئی ہے ۔ ریٹرننگ افسر کی جانب سے پیش ای وی ایم مشینوں کا الیکشن میں استعمال نہیں کیا گیا ہے ۔