ای وی ایم پر بی جے پی امیدوار کے تبصرہ پر راہول کا طنز

   

نئی دہلی ۔ 21 اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کانگریس قائد راہول گاندھی نے پیر کوبی جے پی کے امیدوار برائے ہریانہ آسند اسمبلی نشست کو انتہائی سچا آدمی قرار دیا اور کہاکہ برسراقتدار پارٹی میں اتنا سچا آدمی کوئی اور نہیں ہوگا ۔ ایک ویڈیو وائرل ہوگیا جس میں اُنھیں یہ کہتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے کہ ’’ای وی ایم کا کوئی بھی بٹن دبایا جائے ووٹ بی جے پی کو ہی حاصل ہوگا ‘‘۔ راہول نے یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے موجودہ رکن اسمبلی بخشش سنگھ کونہایت دیانتدار سیاستداں قرار دیا۔ بخشش سنگھ نے ویڈیوکو جعلی قرار دیا۔ الیکشن کمیشن نے ایک وجہہ بتاؤ نوٹس بی جے پی قائد کو روانہ کی اور ایک خصوصی مبصر اس انتخابی حلقہ کے لئے مقرر کیا تاکہ ’’اصلاحی کارروائی ‘‘ کی جائے ۔