ای وی ایم پر ووٹنگ کے اعداد و شمار کو عدالت میں چیلنج کریں گے : پٹولے

   

ناگپور: کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے آج ناگپور میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ ای وی ایم پر ووٹنگ کے اعداد و شمار کو عدالت میں چیلنج کریں گے ۔ پٹولے نے کہا کہ مارک واڑی میں فرضی پول کرنے والے گاؤں والوں کو انتظامیہ نے روک دیا۔ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم پر ووٹنگ ڈیٹا کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے ۔ جب ہم نے جواب مانگا تو الیکشن کمیشن نے اسے ویب سائٹ سے ہٹا دیا۔ جمہوریت کو ختم کرنے کا گناہ رات کے اندھیرے میں کیا گیا۔