پٹنہ : بہار اسمبلی انتخابات میں آر جے ڈی ۔ کانگریس اتحاد پر بی جے پی ۔جنتادل (یو) کی دوبارہ سبقت پر کانگریس لیڈر اُدت راج نے الزام عائد کیاکہ یہ تمام نتائج ای وی ایم اُلٹ پلٹ کا کھیل ہے۔ حکمراں پارٹی نے سرکاری مشنری کا بیجا استعمال کرتے ہوئے ای وی ایم مشینوں کو ہیک کرلیا تھا۔ اگر کوئی چاند اور مریخ پر موجود سیٹلائٹس کو زمین سے ہی کنٹرول کرسکتا ہے تو پھر ای وی ایم کیا چیز ہے؟ ای وی ایم تو اِن کے سامنے ہے، یہ لوگ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ یہ صرف بہار کے انتخابات کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ پورے ملک کے انتخابات کا مسئلہ ہے۔