ای وی ایم گودام کا کلکٹر نے معائنہ کیا

   

نظام آباد: 4 ؍مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام آباد کے ونائیک نگر میں واقع ای وی ایم گودام کا ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے ایڈیشنل کلکٹر کرن کمار کے ہمراہ معائنہ کیا۔ منظور شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی موجودگی میں ای وی ایم گودام کی سیل کو کھولا گیا۔ انہوں نے ای وی ایم، بیالٹ یونٹ اور انتخابی سامان کو محفوظ رکھنے والے کمروں کا بغور معائنہ کیا۔ سخت حفاظتی انتظامات کے تحت جاری مرمت کے کاموں کا جائزہ لے کرعہدیداروں کو کئی ہدایتیں جاری کی ۔کلکٹر نے پنچایت راج ای ای شنکر کو ہدایت دی کہ وہ معیار کے ساتھ کام کی نگرانی کریں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیتے ہوئے کلکٹر نے کہا کہ کیمرے مسلسل کام کرتے رہیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ای وی ایم، بیالٹ یونٹس اور دیگر سامان کو نقصان سے بچانے کے لیے گودام میں مکمل سہولیات والے کمروں میں محفوظ رکھا جائے اور ضرورت کے مطابق کیڑوں سے بچاؤ کے لیے پیسٹ کنٹرول کیا جائے۔کلکٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کام کو منظم طریقے سے انجام دے ۔کلکٹر کے ہمراہ الیکشن ڈپارٹمنٹ کے سپروائزر پون، عملہ ساوتک، وجیندر، فائر بریگیڈ آفیسر نرسنگ اور مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور عہد دار بھی موجود تھے۔