ای پاسپورٹس کی ترجیحی تیاری کی تجویز: جئے شنکر

   

نئی دہلی 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اُمور خارجہ ایس جئے شنکر نے آج کہاکہ اُن کی وزارت نے ترجیحی بنیاد پر ای پاسپورٹس تیار کرنے کی تجویز رکھی ہے تاکہ عصری سکیورٹی خصوصیات کے ساتھ اِس سفری دستاویز کو مستقبل قریب میں متعارف کیا جاسکے۔ ساتویں پاسپورٹ سیوا دیوس کے موقع پر خطاب میں جئے شنکر نے کہاکہ وزارت نے انڈیا سکیورٹی پریس کے ساتھ بات چیت شروع کی ہے تاکہ شہریوں کو چپ (Chip)والے ای پاسپورٹ جاری کئے جاسکیں۔ اُنھوں نے بتایا کہ حکومت کے اپنی سابقہ میعاد میں کئے گئے عہد کے مطابقت میں وزارت نئے پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر ہر لوک سبھا حلقہ میں کھولنے کے عمل کو آگے بڑھائے گی۔