ای پی ایس -95 پنشنرز پارلیمنٹ کے سامنے بھوک ہڑتال کریں گے

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ95کے پنشنرز پنشن کی رقم میں اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے مانسون اجلاس کے پیش نظر جمعرات کو پارلیمنٹ کے سامنے اور ملک بھر میں بھوک ہڑتال کریں گے ۔ای پی ایس95 راشٹریہ سنگھرش سمیتی کے قومی صدر کمانڈر اشوک راوت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ 20 جولائی کو کمیٹی کی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان پارلیمنٹ کے سامنے جنتر منتر پر بھوک ہڑتال کریں گے ۔ ان کی حمایت میں ملک بھر کے پنشنرز نمایاں مقامات پر بھوک ہڑتال کریں گے ۔ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس کل سے شروع ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صنعتی، سرکاری، کوآپریٹو اور پرائیویٹ سیکٹر کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی بہت کم رقم کی وجہ سے سنگین حالات کا سامنا ہے ۔ یہ پنشنرز معمولی پنشن کی وجہ سے پریشان حال زندگی گزار رہے ہیں اور اپنے خاندان اور معاشرے میں اپنا وقار کھو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد پنشن اسکیمیں نافذ کی ہیں، لیکن یہ ای پی ایس ملازمین اپنی پوری سروس کے دوران پنشن فنڈ میں حصہ ڈالنے کے بعد صرف معمولی پنشن رقم حاصل کر رہے ہیں۔