نئی دہلی: ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے نومبر 2024 میں 14.63 لاکھ سے زیادہ ممبران کا اضافہ کیا ہے ۔چہارشنبہ کو یہاں جاری کردہ اعداد و شمار میں محنت اور روزگار کی مرکزی وزارت نے کہا کہ نومبر 2023 کے مقابلے نومبر 2024 میں نئے اراکین کی تعداد میں 4.88 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ نومبر 2024 میں 3.13 لاکھ خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ یہ نومبر 2023 کے مقابلے میں 11.75 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق سب سے سرفہرست پانچ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے نئے اراکین کا حصہ تقریباً 59.42 فیصد ہے ۔ ان میں مہاراشٹر 20.86 فیصد کے ساتھ سب سے آگے ہے ۔ اس کے علاوہ کرناٹک، تمل ناڈو، ہریانہ، گجرات، دہلی، تلنگانہ اور اتر پردیش نے مزید نئے اراکین کو شامل کیا ہے ۔