ای پی ایف او نے آٹو سیٹلمنٹ کی حد پانچ لاکھ تک بڑھا دی

   

نئی دہلی 24 جون (یواین آئی) ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے اپنے صارفین کے لیے ’آٹو سیٹلمنٹ‘کے ذریعے پروویڈنٹ فنڈ کے جمع کردہ رقم سے ایڈوانس رقم نکالنے کی حد کو ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر پانچ لاکھ روپے کر دیا ہے ۔ای پی ایف او کے ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ کووڈ کے عہد کے دوران ایک لاکھ روپے تک کے پیشگی دعوے کے لیے آٹو سیٹلمنٹ کی سہولت شروع کی گئی تھی، جسے اب بڑھا کر پانچ لاکھ روپے کر دیا گیا ہے ۔ اس سے لاکھوں صارفین کو فائدہ ہوگا۔ ای پی ایف او نے سب سے پہلے کووڈ19وبائی امراض کے دوران اراکین کی مالی مدد کے لیے یہ سہولت شروع کی تھی۔ بعد میں اسے بیماری، تعلیم، شادی اور رہائش جیسی ضروریات تک بڑھا دیا گیا۔حال ہی میں ای پی ایف او نے اپنی خدمات کو تیز، شفاف اور عوام دوست بنانے کے لیے کئی اصلاحات کی ہیں۔ ان میں اپنے گاہک کو جاننا، غلطی کی اصلاح کے عمل کو آسان بنانا وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سبسکرائبر کو اپنے پروفائل کو بہتر بنانے کے لیے آجر اور ای پی ایف او پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا۔