ای پی ایف او پنشن ہولڈر کو سال بھر میں کبھی بھی لائف سرٹیفکیٹ دینے کی سہولت

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے پنشن ہولڈر سال میں کبھی بھی اپنا لائف سرٹیفکیٹ متعلقہ دفتر میں بھیج سکتے ہیں۔سنٹرل دہلی – ای پی ایف او آفس ریجنل پروویڈنٹ فنڈ کمشنر آلوک یادو نے بدھ کے روز یہاں بتایا کہ نومبر اور دسمبر میں پنشنرز کے لائف سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی وجہ سے پیدا ہونے والی بھیڑ اورجلدی کو روکنے کے لئے یہ سہولت مہیا کی گئی ہے ۔ ہر سال نومبر اور دسمبر میں ، ای پی ایف او پنشن ہولڈرز کو اپنا لائف سرٹیفکیٹ ای پی ایف او آفس یا بینک میں جمع کروانا ہوتا ہے ۔ یادو نے کہا کہ سند کی مدت جمع کرانے کی تاریخ سے ایک سال کے لئے موزوں ہوگی۔ اگر پنشن ہولڈر نے یکم جنوری کو لائف سرٹیفکیٹ پیش کیا تھا تو ، اگلے سال اسی تاریخ تک اس کا اطلاق ہوگا۔ نئی شق کے مطابق ، پنشن پانے والے سال میں کبھی بھی اپنا لائف سرٹیفکیٹ پیش کر سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں تین لاکھ سے زیادہ کامن سروس سینٹرز سی ایس سی کو لائف سرٹیفکیٹ تیار کرنے کا اختیار دیا گیا ہے ۔ ای پی ایف او پنشن ہولڈر اپنے قریبی کامن سروس سینٹر سے یہ خدمت حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بینکوں میں بھی یہ خدمت جاری رہے گی۔ مسٹر یادو نے کہا کہ پنشن ہولڈر جن کو سال 2020 میں پی پی او جاری کیا گیا ہے ان کو تاحیات سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔