’ای ڈی حکومت‘ جلد ہی رن آؤٹ ہوجائے گی : این سی پی

   

ممبئی : این سی پی کے ریاستی چیف ترجمان مہیش تپاسے نے کہا ہے کہ ریاست کی ای ڈی حکومت کم گیند میں زیادہ رن بنانے کی چکر میں بہت جلد رن آؤٹ ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے گجرات کے مفاد کے پیشِ نظر بلیٹ ٹرین کے تعلق سے نہایت عجلت میں فیصلہ کررہے ہیں لیکن مہاراشٹر کی عوام کو درپیش مسائل کے بارے میں وہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔تپاسے نے کہا کہ ایک طرف حکومت کی آئینی حیثیت کو لے کر عدالتی معاملہ، دوسری طرف مایوس باغی ایم ایل ایے اور تیسری جانب ٹھاکرے گروپ کو ملنے والا عوامی تعاون اور اس پر لوک سبھا انتخابات سے متعلق ’سی ووٹر‘ سروے ، ان سب باتوں کی وجہ سے ای ڈی حکومت زبردست ذہنی تناؤ میں ہے ۔ تپاسے نے کہا کہ کم بال پر زیادہ رن بنانے کا اعتراف وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے حال ہی میں کیا ہے ۔