ای ڈی دفتر کے روبرو آج کانگریس کا احتجاجی دھرنا

   

حیدرآباد/12 جون، ( سیاست نیوز) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ سے صدر کانگریس سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کو نوٹس کی اجرائی کے خلاف پردیش کانگریس نے احتجاجی ریالی منظم کا اعلان کیا ہے۔ کل 13 جون کو صبح 10 بجے نیکلس روڈ پر واقع مجسمہ اندرا گاندھی سے ریالی کا آغاز ہوگا اور 11 بجے دن بشیر باغ میں واقع انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ دفتر کے روبرو دھرنا منظم کیا جائیگا۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے پارٹی قائدین اور کارکنوں سے پُرامن احتجاج میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ اسی دوران تلنگانہ انچارج مانکیم ٹیگور ایم پی نے بی جے پی کی انتقامی سیاست کے خلاف احتجاجی ریالی میں قائدین اور کارکنوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔ر