ای ڈی سے چین سے مربوط لون ایپ کی فرم کے 252 کروڑ روپئے کے اثاثہ جات ضبط

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی حیدرآباد زونل یونٹ نے فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ ( فیما ) ، 1999 کے پرویژنس کے تحت اوپیرا گروپ کی ایک ذیلی کمپنی ، پی سی فینانشیل سروسیس پرائیوٹ لمٹیڈ ( پی سی ایف ایس ) کے تقریبا 252.36 کروڑ روپئے مالیت کی جائیدادوں کو ضبط کرلیا ۔ فیما کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ پی سی ایف ایس نے جس کا مجموعی کنٹرول چین کے فائدہ اٹھانے والے اونرس کے پاس تھا ، اس کے موبائل ایپ کے ذریعہ ہندوستان میں عوام کو قرض کے طور پر رقم دینے کا بزنس کیا ۔ اس نے جملہ تقریبا 429.30 کروڑ روپئے اس کے پیرنٹ گروپ کی جانب سے سمندر پار امپورٹ آف سافٹ ویر لائسنسیس اینڈ سروسیس کے بھیس میں چلائی جانے والی کمپنیوں کو بھیجے جو بوگس پائے گئے ۔۔