ای ڈی عہدیدار 3 کروڑ رشوت لیتے ہوئے گرفتار

   

Ferty9 Clinic

چینائی : تاملناڈو سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ ا ی ڈی کے ایک عہدیدار کو 20 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔ ای ڈی عہدیدار انکت تیواری نے ایک سرکاری اہلکار سے 3 کروڑ روپے کی رشوت طلب کی تھی لیکن بعد میں 51 لاکھ روپے میں ڈیل طے پائی۔ انکت تیواری کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ 20 لاکھ روپے (رشوت کی دوسری قسط) لے رہا تھا۔ اب اس معاملے میں نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ انکت تیواری نے بند ڈی وی اے سی کیس میں 29 اکتوبر کو سرکاری اہلکار سے رابطہ کیا۔ انکت تیواری نے متعلقہ افسر کو بتایا کہ پی ایم او نے اس معاملہ کی جانچ ای ڈی کو سونپ دی ہے اور انہیں 30 اکتوبر کو مدورائی میں ای ڈی کے دفتر آنا ہوگا۔جب سرکاری اہلکار مدورائی گیا تو انکت تیواری ان کی گاڑی میں آیا اور کیس بند کرنے کے لیے 3 کروڑ روپے کی رشوت طلب کی۔