نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نیشنل ہیرالڈ معاملے میں کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو پوچھ گچھ کیلئے اب 13 جون کو طلب کیا ہے ۔انہیں اس معاملے میں اپنا کیس پیش کرنے کیلئے پہلے 8 جون کو بلایا گیا تھا لیکن انہوں نے بیرون ملک ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے ای ڈی سے اس کیلئے نئی تاریخ دینے کی درخواست کی تھی۔ راہول کو اس معاملے میں پوچھ گچھ کیلئے تازہ سمن جاری کیا گیا ہے اور اب انہیں اپنا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے 13 جون کو ای ڈی کے دفتر بلایا گیا ہے ۔اس سے پہلے ای ڈی نے اس واقعہ کی جانچ کے سلسلے میں کانگریس صدر سونیا گاندھی کو 8 جون اور راہول کو 2 جون کو طلب کیا تھا۔