ای ڈی میں شاہ جہاں شیخ کے بھائی کی دوبارہ طلبی

   

کولکاتا: ای ڈی نے شاہجہان شیخ کے بھائی سراج الدین شیخ کو سندیش کھالی میں غیر قانونی زمین حاصل کرنے کے معاملے میں دوبارہ طلب کیا ہے ۔ شاہجہاں کے کئی دیگر رشتہ داروں اور قریبی تاجروں کو بھی سی جی او کمپلیکس میں طلب کیا گیا ہے ۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق سراج کو پہلے بھی طلب کیا گیا تھا۔ لیکن انہوں نے ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئے ۔انہوں نے سی بی آئی کی کال کا جواب نہیں دیا۔ اس کے بعد ان کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیاتھا۔ سراج اور شاہجہاں کے قریبی تاجروں کے ساتھ گرفتار شیو پرساد (شیبو) ہزارہ کے قریبی تاجروں کو بھی طلب کیا گیا ہے ۔ شیبو کو شاہ جہاں کا شاگرد کہا جاتا ہے۔ سندیش کھالی میں زمین پر قبضے اور عصمت دری کے معاملے میں پولیس نے اسے گرفتار بھی کیا تھا۔مرکزی تفتیشی ایجنسی کے ذرائع کے مطابق شاہجہاں کے بینک ریکارڈ، زمین کی لیز کی دستاویزات اور زیر حراست افراد کے بیانات میں سامنے آنے والے تمام ناموں کو طلب کیا گیا ہے ۔