ای ڈی نے جھارکھنڈ کےوزیر عالمگیر عالم کو گرفتار کیا

   

رانچی :جھارکھنڈ میں ای ڈی نے کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر اور دیہی ترقی کے وزیر عالمگیر عالم کو آج دوسرے دن چھ گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کر لیا۔ای ڈی نے انہیں وزیر عالم کے ساتھی پی ایس سنجیو لال کے احاطے سے ملنے والی 35 کروڑ 23 لاکھ روپے کی نقدی کے معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔ منگل کو اس حوالے سے تقریباً نو گھنٹے پوچھ گچھ کے بعد دوسرے دن آج دوبارہ بلایا گیا۔ عالم ای ڈی کے سمن سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے آج تقریباً ساڑھے گیارہ بجے ای ڈی کے دفتر پہنچے ۔ اس کے بعد ای ڈی کے افسران نے ٹینڈر کمیشن گھپلے میں ان سے تقریباً چھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔ وزیر کے جواب سے مطمئن نہ ہونے پر ای ڈی نے انہیں گرفتار کر لیا۔ قبل ازیںعالمگیر عالم کے پرسنل سکریٹری سنجیو لال اور دیگر کی رہائش گاہوں پر چھاپہ مارا گیا تھا۔