ای ڈی نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے سیاسی معاون کو گرفتار کیا ہے

   

نئی دہلی: غیر قانونی کان کنی کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین کے قریبی ایم ایل اے پنکج مشرا کو گرفتار کیا ہے غیر قانونی کانکنی معاملے میں ای ڈی پہلے ہی پنکج مشرا سے پوچھ گچھ کر چکی ہے اس معاملے میں ای ڈی نے سی ایم اور ان کے سی اے کے قریبی آئی اے ایس پوجا سنگھل کو گرفتار کیا ہے چھاپے کے دوران ای ڈی نے اس معاملے میں 19 کروڑ روپے برآمد کیے تھے ای ڈی نے پنکج مشرا سمیت کئی دیگر ملزمان کے کھاتوں کو سیل کر دیا تھا جس میں 36 کروڑ روپے جمع تھے ای ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پوچھ تاچھ کے دوران سوالات کا جواب دینے سے گریز کر رہے تھے مشرا کو بدھ کو رانچی کی ایک عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے جہاں ای ڈی ان کی تحویل طلب کرے گی ای ڈی نے گزشتہ ہفتے ریاست میں مشرا اور اس سے منسلک احاطے پر چھاپہ مارا تھا چھاپے میں ای ڈی نے مشرا اور اس کے ایک ساتھی داہو یادو کے 37 بینک کھاتوں میں جمع 11.88 کروڑ روپے ضبط کر لیے تھے اس کے علاوہ ای ڈی نے 5.34 کروڑ روپے کی بے نامی نقدی بھی ضبط کی ہے جس کا دعویٰ ہے کہ ریاست میں غیر قانونی کان کنی سے منسلک ہے اس معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مئی میں جھارکھنڈ کی آئی اے ایس افسر پوجا سنگھل اور ان کے کاروباری شوہر ابھیشیک جھا سے پوچھ گچھ کی تھی۔