ای ڈی نے حکومت کے دباؤ میں آکر سونیا گاندھی کو طلب کیا ہے: کانگریس

   

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما اور راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت اور کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے ملک میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن کانگریس ان کی دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں ہے۔