ای ڈی نے وزیر عالمگیر عالم کو گرفتار کیا

   

رانچی: جھارکھنڈ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کانگریس لیجسلیچر پارٹی لیڈر اور ریاستی حکومت کے وزیر عالمگیر عالم کے پی ایس سنجیو لال اور ان کے معاون جہانگیر عالم کو گرفتار کر لیا ہے ۔دونوں کو پیر کی رات دیر گئے گرفتار کیا گیا۔ منگل کو بھی ای ڈی یہاں کئی لوگوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مار رہی ہے ۔اس سے پہلے پیر کی صبح ای ڈی نے سنجیو لال اور دیگر کئی لوگوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارنا شروع کر دیا تھا، جو دیر رات تک جاری رہا۔ اس مدت کے دوران ای ڈی نے سنجیو لال کے معاون جہانگیر کے گھر سے 31.20 کروڑ روپے کی نقد رقم برآمد کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی سنجیو لال کے قریبی بلڈر منا سنگھ کے گھر سے 3 کروڑ روپے برآمد ہوئے۔ چھاپے میں کل 35.23 کروڑ روپے برآمد ہوئے ہیں۔