نئی دہلی: نیشنل ہیرالڈ معاملے میں راہل گاندھی صبح تقریباً 11 بجے ای ڈی آفس پہنچے جہاں ان سے تفصیلی پوچھ تاچھ کی گئی۔ کل یعنی پیر کے روز ان سے پوچھ تاچھ مکمل نہیں ہوسکی تھی۔ پہلی شفٹ میں پوچھ تاچھ کے بعد لنچ بریک مکمل ہونے پر راہُل گاندھی ایک بار پھر ای ڈی آفس پہنچے تھے جہاں ان سے تقریباً ساڑھے آٹھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ اس طرح کے سوال جواب سے پہلے ای ڈی یہ حلف بھی دلاتی ہے کہ جو بھی کہا جائے گا وہ سچ ہوگا۔