ای ڈی کیخلاف ابھیشیک بنرجی اور ان کی اہلیہ کی ہائی کورٹ میں اپیل

   

کولکتہ: ای ڈی کے ذریعہ پوچھ تاچھ کیلئے دہلی بلائے جانے کے خلاف ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی اور ان کی اہلیہ روجیرہ بنرجی نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ ابھیشیک بنرجی اور روجیرہ بنرجی کے وکیل روپین بہلائی نے ایک بیان میں الزام لگایا کہ کوئلہ اسکام کی بنیاد پر الزامات سب مغربی بنگال میں لگائے گئے ہیں۔ اس کے باوجود ابھیشیک اور روجیرہ بنرجی کو بار بار سیاسی مقاصد کیلئے دہلی طلب کیا جارہا ہے۔