ای ڈی کی دیشمکھ کے خلاف درخواست

   

ممبئی ۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کے پیش نہ ہونے پر ممبئی کی ایک عدالت میں درخواست دائر کی ہے ۔ جمعہ کو ایک خصوصی عدالت میں ایک عرضی داخل کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دیشمکھ کئی سمن کے باوجود مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں پیش نہیں ہوئے ۔ درخواست میں تفتیشی ایجنسی نے آئی پی سی کی دفعہ 174 (سرکاری ملازم کے حکم کی تعمیل نہ کرنے ) کے تحت مسٹر دیشمکھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس دفعہ کے تحت قید، جسے ایک ماہ تک بڑھایا جاسکتا ہے ، یا پانچ سو روپے تک جرمانہ یا دونوں ہوسکتے ہیں۔