ای ڈی کی ریہا چکرورتی کے بھائی سے پوچھ گچھ

   

Ferty9 Clinic

ممبئی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اداکار سوشانت سنگھ خودکشی معاملے میں اداکارہ ریحا چکرورتی کے بھائی شاوک چکرورتی سے تقریبا 17 گھنٹوں تک ان کے مالی لین دین کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی ۔کل بروز سنیجر کو دوپہر سے ای ڈی کے دفتر میں حاضر ہوئے شاوک کو اتوار کی صبح 7 بج کر 30 منٹ پر گھر جانے کی اجازت دی گئی ۔ای ڈی ذرائع کے مطابق شاوک نے اس سے پوچھے گئے بیشتر سوالات کا نفی میں جواب دیا عین ممکن ہیکہ انھیں دوبارہ پیر کو طلب کیا جائے ۔۔