ای ڈی کی شکایت کے بعد عدالت نے کجریوال کو سمن جاری کیا

   

نئی دہلی : قومی راجدھانی دہلی کی راؤس ایونیو عدالت نے جمعرات کو عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ایک نیا سمن جاری کرکے انہیں 16 مارچ کو عدالت میں حاضر ہونے کو کہا ہے ۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے ؑام آدمی پارٹی (عآپ) کے لیڈر کیجریوال کے خلاف ایک تازہ شکایت درج کرنے کے بعد یہ حکم آیا ہے جس میں مبینہ طور پر ایکسائز پالیسی گھپلہ کے سلسلے میں ان کے جاری کردہ متعدد سمن کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔دریں اثنا،کجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پر اپوزیشن لیڈروں کو ہراساں کرنے اور انہیں بی جے پی میں شامل ہونے پر مجبور کرنے کے لیے ای ڈی کا استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے ۔مسٹر کیجریوال نے ٹویٹر پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا “یہ ای ڈی اور مودی حکومت کے بارے میں سچائی ہے ۔” ای ڈی ذریعے کس طرح لوگوں کو پریشان کیا جا رہا ہے اور بی جے پی میں شامل ہونے پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔ ای ڈی کے چھاپے کے بعد سوال کیا جاتا ہے کہ کہاں جائیں گے ؟ بی جے پی میں یا جیل؟ بی جے پی میں شامل ہونے سے انکار کرنے والوں کو جیل بھیج دیا جاتا ہے ۔کجریوال نے الزام لگایا ” آپ کے لیڈر ستیندر جین، منیش سسودیا اور سنجے سنگھ اگر آج بی جے پی میں شامل ہوتے ہیں، تو انہیں کل ہی ضمانت مل جائے گی۔ ایسا نہیں ہے کہ ان تینوں نے کوئی جرم نہیں کیا ہے ، بلکہ انہوں نے بی جے پی میں شامل ہونے سے دو ٹوک انکار کیا ہے ۔ اگر میں آج بی جے پی میں شامل ہوتا ہوں تو مجھے ای ڈی کی طرف سے سمن ملنا بند ہو جائے گا لیکن خدا کے یہاں دیر ہے ، اندھیر نہیں۔ وزیر اعظم خدا کا خوف کریں۔ چیزیں ہمیشہ ایک جیسی نہیں رہتیں۔ وقت بہت طاقتور ہے ۔