نئی دہلی، 8اگست (یواین آئی) سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی کی عرضی پر جمعہ کو کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کارتی چدمبرم کو نوٹس جاری کیا۔جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوائے مالیہ باگچی کی بنچ نے اس سلسلے میں حکم دیا۔
سپریم کورٹ نے ایئر انڈیا کی سیکورٹی جانچ کی درخواست پر سماعت سے انکار کیا
نئی دہلی، 8اگست (یواین آئی) احمد آباد طیارہ حادثے کا حوالہ دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے جمعہ کو ایئر انڈیا کی سیکورٹی سے متعلق تمام عمل کی آزادانہ اور وقتی جانچ کی مانگ کرنے والی پی آئی ایل پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔جسٹس سوریہ کانت اور جویمالیا باگچی کی بنچ نے نریندر کمار گوسوامی اور دیگر کی عرضی پر غور کرنے سے انکار کر دیا اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنا معاملہ متعلقہ اتھارٹی کے سامنے پیش کریں گے ۔درخواست میں عدالت عظمیٰ کے ایک ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں ایک کمیٹی سے تحقیقات کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔بنچ نے درخواست گزاروں سے پوچھا کہ انہوں نے دیگر ایئرلائنز کے خلاف تحقیقات کیوں نہیں مانگی؟اس پر درخواست گزار نے کہا کہ متعلقہ ایئرلائنز کے ساتھ ان کا ذاتی تجربہ خراب رہا ہے۔ وہ خود بھی ایئر انڈیا کی پرواز میں آگ لگنے سے بچ گئے تھے۔ ان کے جواب پر بنچ نے کہا کہ ذاتی راحت کیلئے صارف فورمز پر متبادل علاج دستیاب ہے ۔