ای ڈی کی نہیں بلکہ مودی کی نوٹس : کویتا

   

سیاسی انتقام کا حربہ ، تلنگانہ میں انتخابی ماحول بگاڑنے کی کوشش
حیدرآباد 14 ستمبر (سیاست نیوز) بی آر ایس ایم ایل سی و چیف منسٹر کے سی آر کی دختر کے کویتا نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے انھیں نوٹس پر ردعمل میں کہاکہ یہ ای ڈی کی نہیں بلکہ مودی کی سیاسی انتقام کے طور پر دی گئی نوٹس ہے، اس سے وہ خوفزدہ نہیں ہیں اور نہ اس کو زیادہ اہمیت دینے کی ضرورت ہے۔ ہماری لیگل ٹیم نوٹس کا جائزہ لے گی اور وہ لیگل ٹیم کے مشوروں پر کام کریں گی۔ نظام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کویتا نے کہاکہ کسی ٹیلی ویژن چیانل کے سیرئیل کی طرح اس کو ایک سال سے چلایا جارہا ہے۔ ابھی انتخابات ہونے والے ہیں اس لئے نیا ایپی سوڈجاری کیا گیا ہے۔ یہ تحقیقات کب تک جاری رہیں گی معلوم نہیں۔ ماضی میں 2G تحقیقات بھی کافی لمبے عرصے تک جاری رہیں۔ تلنگانہ عوام بھی اس پر کوئی زیادہ خاص توجہ نہیں دیں گے۔ کویتا نے کہاکہ انھیں جو نوٹس وصول ہوئی ہے وہ اس کو لیگل ٹیم کے حوالے کرچکی ہیں۔ رکن کونسل نے کہاکہ تلنگانہ میں انتخابات ہیں، سیاسی ماحول کو اُتھل پتھل کرنے اور انتقام کی سیاست کیلئے انھیں نوٹس دی گئی ہے۔ کویتا نے کہاکہ بی آر ایس کا کسی بھی جماعت سے اتحاد نہیں ہے۔ صرف تلنگانہ اور ملک کے نام سے اتحاد ہے۔ ملک کے عوام چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کو پسند کررہے ہیں۔ تلنگانہ میں جو فلاحی اسکیمات ہیں اُن پر ملک بھر میں عمل چاہتے ہیں۔ جس سے کانگریس و بی جے پی دونوں بی آر ایس کے قومی سربراہ کے سی آر سے خوفزدہ ہیں۔ بی آر ایس کسی کی بی ٹیم نہیں ہے۔ بی جے پی انتخابی حربہ کے تحت ایسی کارروائیاں کررہی ہے مگر تلنگانہ کے عوام بی جے پی کو سبق سکھائیں گے۔ ن