ای ڈی کے جھارکھنڈ میں7 مقامات پر چھاپے

   

رانچی: ای ڈی نے کل جھارکھنڈ حکومت کے کابینہ وزیر عالمگیر عالم، پی ایس سنجیو لال اور ان کے معاون اور کئی دوسرے لوگوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے تھے ، لیکن آج بھی سات نئے مقامات پر ایک ساتھ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ای ڈی ذرائع کے مطابق سنگھ موڑ کے قریب رہنے والے ایک بلڈر کے ساتھ ساتھ رانچی کے رتو اور آئی ٹی آئی بس اسٹینڈ کے قریب رہنے والے دو بلڈروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔