ای ڈی کے خلاف کویتا کی درخواست سپریم کورٹ میں قبول

   

حیدرآباد 28 جولائی (سیاست نیوز) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے خلاف بی آر ایس رکن کونسل کویتا کی درخواست کی آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ۔ عدالت نے کہا کہ ای ڈی دفتر کو تحقیقات کیلئے خواتین کو طلب کرنے کا جائزہ لیا جائیگا۔ کویتا نے ای ڈی دفتر کو تحقیقات کیلئے خواتین کو طلب کرنے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ جسٹس سنجے کشن کور کی زیر قیادت بنچ نے کویتا کی درخواست کی سماعت کی ۔ ای ڈی کو اندرون 6 ہفتے جوابی حلفنامہ داخل کرنے ہدایت دی گئی۔ جوابی حلفنامہ پر کویتا دو ہفتہ میں اپنا موقف پیش کرسکتی ہیں۔ کویتا کی جانب سے ممتاز قانون داں کپل سبل اور مکل روہتگی نے بحث کی ۔