ای ڈی کے خوف سے چیف منسٹر کا دہلی دورہ

   

Ferty9 Clinic

حضورآباد میں بی جے پی کی کامیابی یقینی، لنگم پیٹ میں ڈی اروند کا خطاب
کاماریڈی :رکن پارلیمنٹ نظام آباد بی جے پی مسٹر ڈی اروند کاماریڈی ضلع کے لنگم پیٹ میں سابق رکن اسمبلی اے رویندرریڈی کی جانب سے منعقدہ اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر چندرشیکھر رائو کو ای ڈی نوٹس دی ہے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے خوف سے چیف منسٹر نے دہلی کا دورہ کیا ہے مسٹر اروند نے کہا کہ ٹی آرایس پارٹی کو دہلی میں گیروی رکھا ہے گلی میں کشتی دلی میں دوستی کررہے ہیں ۔ مسٹر ڈی اروند چیف منسٹر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حضور آباد ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی یقینی ہے ۔ 200 کروڑ روپئے خرچ کریں یا 2000 کروڑ روپئے خرچ کریں ٹی آرایس کی ناکامی یقینی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حضور آباد کے رہنے والے دلتوں کو دلت بندھو کیوں دیاجارہا ہے دوسرے طبقوں میں رہنے والے دلت نہیں ہے کیا چیف منسٹر کو دلتوں سے کوئی دلچسپی نہیں ہے دلتوں کی ترقی سے حسد رکھتے ہیں جس کی وجہ سے کڑیم سری ہری ، راجیا جیسی شخصیتوں کو نظر انداز کردیا ۔ مسٹر اروند نے ہلدی بورڈ اور ان کے سرمنڈانے پر کئے جانے والے تنقیدوں پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر ان کے فرزند کے بارے میں تنقید کی اور حال ہی میں منتخب کانگریس کے صدر میرے خلاف بولنے کے خلاف ہوگئے ٹی پی سی سی صدر ریونت ریڈی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ 2023 کے انتخابات میں بی جے پی 100 نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی اور تلنگانہ میں اقتدار حاصل کرے گی ۔ اجلاس میں ضلع صدر ارونا تارا ، سابق رکن اسمبلی اے رویندرریڈی ، لکشما ریڈی ، کے رمنا ریڈی کے علاوہ دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔