ای ڈی کے سبھی سوالات کا سامنا کرنے تیار ہوں: فاروق عبداللہ

   

Ferty9 Clinic

سرینگر: نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ وہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سبھی سوالات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں تختہ دار پر چڑھانے کے باوجود دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کی بحالی کے اپنے مطالبات سے دستبردار نہیں ہوجائوں گا۔ فاروق عبداللہ نے راج باغ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر سے باہر آنے کے بعد نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا: یہ پوچھ تاچھ چلتی آ رہی ہے۔ یہ کئی سالوں سے چل رہی ہے۔ اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ کچھ سال پہلے یہ چندی گڑھ میں چل رہی تھی۔ آج انہیں کچھ اور پوچھنا تھا وہ بھی پوچھ لیا۔