ای ڈی کے سری کرشنا جویلرس کے ٹھکانوںپر دھاوے

   

حیدرآباد۔7اکٹوبر(سیاست نیوز) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے شہر میں سرکردہ جوہری سری کرشنا جویلرس کی دکانات اور دفاتر پر دھاوے کئے اور غیر محسوب اثاثہ جات کا پتہ چلانے کے علاوہ حوالہ کے ذریعہ دولت کی منتقلی اور 2019 میں ای ڈی کی گرفتاریوں کی تفصیلات حاصل کی گئیں۔ آج کی کاروائی دراصل سونے کے اسکام کے متعلق ہے اور تحقیقات کیلئے بیک وقت جویلرس کی دکانات اور دفاتر پر دھاوے کئے گئے ۔ بتایاجاتا ہے کہ 2019 میں سونے کی منتقلی اور بیرون ملک سونے کی تجارت میں ہونے والی گرفتاریوں اور تحقیقات کیلئے یہ دھاوے کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق میں ای ڈی نے سری کرشنا جویلرس کے ایم ڈی پردیپ کمار اور ان کے بیٹے سائی چرن کو گرفتار کیا تھا۔ سری کرشنا جویلرس کے ملک بھر میں 35 اسٹورس ہیں ۔ اس کے علاوہ ای ڈی دیگر کمپنیوں کے سری کرشنا جویلرس کے ساتھ تعلق کی تحقیقات کر رہی ہے۔بتایاجاتا ہے کہ جویلرس کی حوالہ کے ذریعہ دولت منتقلی کے الزامات کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ۔م