ای ڈی کے منی پورمیں سلائی گروپ پر چھاپے

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 17 دسمبر (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے امپھال سب زون نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے ) کے تحت سلائی گروپ آف کمپنیز سے وابستہ اہم افراد کے خلاف درج معاملے میں امپھال کے پانچ مقامات پر تلاشی مہم شروع کی ہے ۔ ای ڈی کے مطابق یہ معاملہ سال 2019 میں لندن میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے جڑا ہے ، جہاں یامبیم بیرن، جنہوں نے خود کو ‘منی پور اسٹیٹ کونسل کا وزیر اعلیٰ’ بتایا اور نارنگ بام سمرجیت، جنہوں نے خود کو ‘منی پور اسٹیٹ کونسل کا وزیر خارجہ و دفاع’ بتایا تھا۔ انہوں نے ہندوستان سے منی پور کی آزادی کا دعویٰ کیا تھا۔ ان ملک مخالف سرگرمیوں کے ذریعے ملزمان پرملک کے خلاف جنگ چھیڑنے ، بغاوت (غداری) اور مختلف گروپوں کے درمیان عداوت، دشمنی اور نفرت پھیلانے جیسے جرائم میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) اور مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) پہلے ہی ملزمان کے خلاف معاملات درج کر چکی ہیں۔